کراچی میں بابالاڈلا پھول پتی لین اور دیگر2ملزمان کچراکنڈی میں مارے گئے، اس حوالے سے کراچی میں لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں لیاری گینگ وار کارندے بابا لاڈلا کے اڈے کی ویڈیو ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کارندہ بابالاڈلا اسی جگہ مارا گیا تھا،پھول پتی لین پر اسی مقام پر تینوں ملزمان بیٹھا کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقابلے سے قبل بھی اسی جگہ پر ملزمان موجود تھے، تینوں جرائم کی منصوبہ بندی بھی اسی جگہ کرتے تھے۔