counter easy hit

بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت، فوزیہ قصوری کی تنقید

پی ٹی آئی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں یہ تبدیلی ہے جو وقت کے ساتھ آئی ہے، بابر اعوان پی ٹی آئی میں اپنی گزشتہ تمام جماعتوں سے حاصل تجربہ ساتھ لائے ہیں۔

Babar Awan Join PTI, criticized Fauzia Kasuri

Babar Awan Join PTI, criticized Fauzia Kasuri

پیپلزپارٹی کے منحرف لیڈروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے بانی رہنما بھی بول پڑے، پیپلزپارٹی دور کے وزیر قانون بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر فوزیہ قصوری نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط احتسابی ادارے نہ ہونے کے باعث کرپٹ سیاستدانوں کا کچھ بھی نہیں بگڑتا اور وہ دوسری پارٹیوں میں پناہ حاصل کرلیتے ہیں۔ ایک سینئر صحافی نے فوزیہ قصوری کو جواب دیا کہ کیا بابر اعوان مسلم لیگ، جماعت اسلامی، ضیاء کے حامی، جونیجو لیگ، اورپیپلز پارٹی میں رہے، اب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس پر فوزیہ قصوری نے جواب دیا کہ وہ اپنے ساتھ تمام تر تجربہ و دانش لائے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website