counter easy hit

مجھے یہ وزارت نہیں چاہیے میں تو چاہتا ہوں ۔۔۔ بابر اعوان نے وزارت لینے سے کیوں انکار کر دیا ؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بابر اعوان نے وزارت لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سابق وزیرِ قانون بابراعوان کو مشیر بنانا چاہتے تھے لیکن وہ سینیٹر بننا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے مشیر بننے سے معزرت کی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں 8سے 10وزراء اور مشیروں کو تبدیل کیا جارہا ہے،

علی محمد خان کو وزارت مملکت برائے پارلیمانی امور سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، شفقت محمود کو وفاقی وزیرداخلہ، اسد عمر وفاقی وزیرپٹرولیم ،زبید جلال کو وزیرتعلیم، علی محمد خان، فواد چودھری کی بھی وزارت تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔مسئلہ کشمیر کو دبنے نہیں دیں گے، وزراء اور ارکان اسمبلی خاموش نہ رہیں۔ اجلاس میں کی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ ارکان نے کہا کہ وزراء ہماری بات نہیں سنتے نہ ہی ملاقات کا وقت دیتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ آج کل میں فارغ ہوں اس لیے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کرتا رہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر آپ زیادہ دیر فارغ نہیں رہو گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ان کوتبدیل کردوں گا۔ ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو وزارت مملکت برائے پارلیمانی امور سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔بابر اعوان کو بھی مشیر بنانے پر بات ہوئی لیکن انہوں نے مشیر بننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر نورعالم پر بھی برس پڑے، انہوں نے کہا کہ نورعالم میں نے آپ کی قومی اسمبلی والی تقریر سنی ہے۔ گزشتہ ادوار میں جو لوٹ مار ہوئی تب نورعالم کیوں نہیں بولے؟ کیا نورعالم تمہیں پچھلی حکومت میں مہنگائی نظر نہیں آئی؟ اب یاد آیا مہنگائی ہے؟ گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ کیا جب آپ پچھلی حکومت میں تھے تب کیوں تنقید نہیں کرتے تھے؟جس پر نورعالم نے کہا کہ میں پچھلی حکومت کی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے جذبات اور احساسات کا اظہار پارلیمانی پارٹی کے اندر کیا کریں۔

BABAR AWAN, REFUSED, TO, ACCEPT, DESIGNATION, OR, MINISTRY, HE, DEMANDED, SENATOR SHIP, FROM, IMRAN KHAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website