دبئی(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ابتدائی10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں جبکہ بولنگ میں صرف محمد عباس ٹاپ 10 بولرز میں جگہ بناسکے۔بیٹسمینوں میں کوہلی اور بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، ابتدائی 5 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92 رنز اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے، وہ اب تک رواں سیریز میں 126 کی اوسط سے 378 رنز اسکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض 9 پوائنٹس پیچھے ہیں۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے، اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، نک لوسن 5 ویں، ایڈین مارکرم چھٹے، ڈی کاک7ویں، کرونا رتنے 8 ویں، جوئے روٹ 9 ویں اور فاف ڈوپلیسی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے اسد شفیق 22 ویں، اظہرعلی 24، سرفراز احمد 39 ویں اور حارث سہیل 47 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز میں پیٹ کمنز نمبر ونبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، ربادا دوسرے، اینڈرسن تیسرے، فلینڈر چوتھے، رویندرا جدیجہ 5 ویں، نیل ویگنر چھٹے، ٹرینٹ بولٹ 7 ویں، محمد عباس 8 ویں، جیسن ہولڈر 9 ویں اور ایشون 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے 83 ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں انٹری لی ہے۔مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈرزابتدائی5 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں جبکہ جیسن ہولڈر پہلے، شکیب الحسن دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور پیٹ کمنز 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔