counter easy hit

نیوزی لینڈ کو ڈھیر کرنے سے چند گھنٹے قبل بابر اعظم نے کھانے میں کیا کھایا تھا ؟ جان کر آپ حیران ضرور ہونگے

Babar Azam had eaten a few hours before stirring New Zealand? You will be surprised by knowing

لندن (ویب ڈیسک) کرکٹرز کے بارے میں عام تاثر یہی دیا جاتا ہے کہ وہ مرغن کھانوں سے پرہیز کرتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ کھانا اچھا ہو تو ہاتھ کس طرح رک سکتا ہے۔بابر اعظم بھینیوزی لینڈ میچ سے قبل برمنگھم میں دوستوں اور ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بار بی کیو اور کڑاہی کھا نے ہوٹل گئے اور اس کے چند گھنٹے بعد وہ دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں آگئے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ کہانی بھی غلط ہے کہ اب کھلاڑی نہاری،بریانی ،کڑاہی اور بار بی کیو نہیں کھاتے۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے دو دن قبل وہ فلو میں مبتلا تھے، اپنے دوستوں امام الحق،عما د وسیم ،سرمد بھٹی کے ساتھ منگل کی شام برمنگھم کی لیڈی پول روڈ پر پاکستانی کھانے کھاتے رہے،ہنسی مذاق کرتے رہے پرستاروں کو آٹو گراف بھی دیئے۔دیسی کھانے کھانے کے بعد بابراعظم،امام الحق اور عماد وسیم جلدی سو گئے ۔بابر کو علم نہیں تھا کہ اگلے دن طلوع ہونے والا سورج انہیں سپر اسٹار بنا دے گا۔بابر اعظم کے والدین انگلینڈ میں ان کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کودیکھنے کے لئےآئے ہوئے تھے۔بر منگھم میںلاہور سے تعلق رکھنے والے بابر اعظم نے جس وقت یہ سنچری بنائی اس سے چند دن پہلے ان کے والد اور والدہ انگلینڈ سے لاہور روانہ ہوچکےتھے اور وہ اپنے بیٹے کی یادگار کارکردگی کو گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہ دیکھ سکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website