counter easy hit

بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمالیے

دبئی:  آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمائے رکھے جبکہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔

Babar Azam stepped on the fifth position firmly

Babar Azam stepped on the fifth position firmly

سری لنکا اور بھارت کی ون ڈے سیریز سے قبل جاری ہونے والی آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں، انھوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کررکھی ہے، بھارتی کپتان کوہلی بدستور نمبرون ہیں، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دوسری اور جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، انگلش کپتان جوئے روٹ چوتھے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے درجے پر ہیں، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کک نے ساتویں جبکہ ہموطن فاف ڈوپلیسی نے آٹھویں پوزیشن سنبھالی، کیوی اوپنر گپٹل9ویں نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کی شمولیت سے ٹاپ 10 مکمل ہوگئی۔

حالیہ سیریز میں شامل ویرات کوہلی مزید عمدہ پرفارمنس سے برتری کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں، سردست انھیں وارنر پر 12 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے، سابق بھارتی کپتان دھونی 12، شیکھردھون13 اور نائب کپتان روہت شرما14ویں نمبروں پر ہیں۔ بولنگ میں آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ کا راج قائم ہے، عمران طاہر دوسرے، مچل اسٹارک تیسرے، کیگاسو ربادا چوتھے اور بولٹ پانچویں درجے پر موجود رہے، پاکستانی اسٹار حسن علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کررکھی ہے، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن ساتویں، افغان بولر راشد خان آٹھویں، کرس ووئکس نویں اور افغان بولر محمد نبی 10ویں درجے پر رہے۔ بھارتی پیسر بھونیشور کمار 13، لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل20 اور بمرا31 ویں نمبروں پر ہیں، یہ تمام بھی اچھی پرفارمنس سے اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹاپ 5آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش شکیب بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے حفیظ نے دوسری پوزیشن قبضے میں رکھی، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، آسٹریلوی فالکنر چوتھے اور سری لنکن میتھیوز پانچویں درجے پر رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website