بلاوایو; قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم ایک منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں۔ 23سالہ بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری مقابلے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی ،بابر اعظم کو اس مقام پر پہنچنے
کے لیے 44ون ڈے اننگز کا سہارا لینا پڑا ،اس فہرست میں ان سے آگے صرف جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا ہیں جنہوں نے اپنی8ون ڈے سنچریاں43اننگز میں مکمل کی تھیں ۔جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 52 اور بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون نے57اننگز میں اپنی 8ویں سنچری سکور کی تھی ۔ یاد رہے کہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخر ی مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365رنز کا ہدف دےدیا ہے۔بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔جارح مزاج فخر زمان 168 کے مجموعی اسکور پر 85 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ انہوں نے اپنی اننگز میں 1 چھکا اور 10 چوکے لگائے۔پاکستانی کی دوسری وکٹ اوپنر امام الحق کی گری جو 110 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کےلئے آنےوالے شعیب ملک نے جب تیسر ا رن مکمل کیا تو وہ پاکستان کےلئے 7000رنز سکور کرنےوالے آٹھویں کھلاڑی بنے ، آ ل راﺅنڈر18رنز بنا کر پوویلین لوٹے،آصف علی
بھی زیادہ لمبی باری نہیں کھیل پائے اور18رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ،بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی8ویں سنچری مکمل کی اور پاکستاننے مقررہ50اوورز میں4وکٹوں پر364رنز سکور کیے،بابر اعظم106اور کپتان سرفراز احمد6رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخر ی مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔جارح مزاج فخر زمان 168 کے مجموعی اسکور پر 85 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے لگائے۔پاکستانی کی دوسری وکٹ اوپنر امام الحق کی گری جو 110 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شعیب ملک نے جب تیسر ا رن مکمل کیا تو وہ پاکستان کے لیے 7000رنز سکور کرنے والے آٹھویں کھلاڑی بنے ، آ ل راﺅنڈر18رنز بنا کر پوویلین لوٹے،آصف علی بھی زیادہ لمبی باری نہیں کھیل پائے اور18رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ،بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی8ویں سنچری مکمل کی اور پاکستاننے مقررہ50اوورز میں4وکٹوں پر364رنز سکور کیے،بابر اعظم106اور کپتان سرفراز احمد6رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔