لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بابر بٹ قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر تے ہوئے سماعت سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
Babar butt murder case: end-terrorism provisions, move to the Session Court
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بابر بٹ قتل کیس کے ملزم حبیب بٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ بابر بٹ کیس انسداد دہشت گردی ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا اورنہ ہی اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،اس لیے یہ اِسے عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔ دلائل سننے کےبعد عدالت نے مقد مے سےانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دیں اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔