کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی جانب سے بابر غوری پر غیر قانونی شادی ہالز چلانے کے حوالے سے الزامات عائد کئے گئے جس کے جواب میں بابر غوری نے عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بجھوا دیا ہے۔
بابر غوری کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم اور ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔