پیرس(نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ فرانس کے صدر بابر مغل نے کہا ہے کہ ریلوے جیسے عوامی محکمے کومیرے قائد شیخ رشید احمد نے پائوں پر کھڑا کرنے کی قسم کھائی ہے انشااللہ پاکستان ریلوے دوسرے سرکاری اداروں کیلئے ایک مثال بنے گا۔ پاکستان ریلوے کی جس طرح صاف وشفاف میڈیا پر آکر نجی کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے وہ ایک مثال ہے ۔