counter easy hit

بابری مسجد کے حق میں قانونی جنگ لڑنے والا مدعی ہاشم انصاری انتقال کر گیا

Babri Masjid

Babri Masjid

بھارت میں چھ دہائیوں سے بابری مسجد کے حق میں قانونی جنگ لڑنے والے بزرگ ترین مدعی ہاشم انصاری انتقال کر گئے۔
ایودھیا: (یس اُردو) چھیانوے سالہ ہاشم انصاری ایک عرصے سے علیل تھے وہ ایودھیا میں آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ ہاشم انصاری انیس سو انچاس سے بابری مسجد کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے تھے وہ اس تاریخی کیس کے بزرگ ترین مدعی تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاشم انصاری کی تدفین آج نماز مغرب کے بعد ایودھیا کے تاریخی قبرستان میں کی جائے گی۔