لیچی کھاتے ہی بچے تیزی سے مرنے لگے،دیکھتے ہی دیکھتے تعداد 100تک پہنچ گئی،یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں مبینہ طور پر لیچی کھانے سے بچے ذہنی بیماری کا شکار ہونے کے بعد موت کے منہ میں جارہے ہیں اور مقامی طور پر اس بیماری کو ‘ چمکی بخار ‘ کہا جارہا ہے۔ابتدا میں بہار کے ہیلتھ منسٹر منگل پانڈے کے مطابق چمکی بخار میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 57 تھی، بعدازاں بہار اور مظفر گڑھ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی مزید اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیچی میں زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے جب کہبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں میں یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پھیلتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی بھارتی ریاست بہار میں اسی بیماری سے 150 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔