counter easy hit

بچی نے سوئی ہوئی والدہ کا فون پر انگوٹھا لگواکر آن لائن کھلونے منگوالیے

آرکنساس: امریکا میں 6 سالہ بچی نے کمال چالاکی سے نیند کی آغوش میں اپنی ماں کا انگوٹھا لگوا کر اس کا فون کھولا اور 250 ڈالر کے آن لائن تحفے خرید لیے۔

Baby sleeping mother's thumb on the phone order to get toys online

Baby sleeping mother’s thumb on the phone order to get toys online

امریکا کی رہائشی خاتون کی 6 سالہ بیٹی نے نیند کے دوران بہت احتیاط سے اپنی والدہ کےانگوٹھے کے فنگر پرنٹس سے ایمیزون ایپ کھول کر اس سے کرسمس کے تحفے خریدے۔ یہ تمام کھلونے پوکے مون سے تعلق رکھتے تھے جو ایمیزون سے منگوائے گئے تھے۔جب ایمیزون کی جانب سے بچی کی ماں کو خریداری کی اطلاع دی گئی تو ماں کا اصرار تھا کہ ان کا یمیزون اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ لیکن بعد میں بیٹی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی والدہ کا آئی فون اس وقت کھولا جب وہ نیند میں تھیں اور اس کے بعد ایمیزون ویب سائٹ سے اپنے پسندیدہ کھلونوں کا آرڈر دیدیا۔خاتون نے کچھ کھلونے واپس کردیئے لیکن بقیہ کھلونوں کو لوٹانا ممکن نہ تھا۔ اس 6 سالہ بچی کو اخبارات نے ’’چائلڈ جینیئس‘‘ قرار دیا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے۔ ایمیزون نے حال ہی میں ایک ایپ متعارف کرائی ہے جو پاس ورڈ کی بجائے فنگر پرنٹ سے سرگرم ہوتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website