کراچی ……پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے آئندہ ایسی تقاریب وزیراعلیٰ ہائوس میں رکھی جائیں ،اسپتالوں میں افتتاحی تقاریب منعقد نہ کی جائیں۔سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر سندھی اور پاکستانی کی زندگی بہت عزیز ہے،انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری انکوائری کمیٹی بنا کر 72گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ پروٹوکول نےآنے نہیں دیا، اس کا میں ذمے دار نہیں ہوں،اسپتال کا مین گیٹ کھلا تھا اگر وہ شارٹ کٹ لینا چاہتا تو لے سکتاتھا۔