counter easy hit

بچے کا گندا ڈائپر پھینکنے والی خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک

نئی دہلی: اگر آپ اپنے بچوں کے گندے ڈائپر سڑک پر پھینک کر ماحول کو خراب کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں کہ یہ عمل جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

Baby's dirty diapers throwing lady killed by electricity circuit

Baby’s dirty diapers throwing lady killed by electricity circuit

بھارت میں بچے کا گندا ڈائپر سڑک پر پھینکنے والی خاتون کو بجلی کی ہائی ٹینشن تار نے اپنی طرف کھینچ لیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے بنداپور میں پیش آیا جہاں انو نامی خاتون نے گھر کی چھت پر گیلے کپڑے سکھانے کے لیے ٹانگے اور پھر چھت سے ہی بچے کا گندا ڈائپر باہر اچھال دیا۔ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ جیسے ہی انو نے ڈائپر پھینکا اسے گھر کے کافی اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن وائر نے اپنی طرف کھینچ لیا جس کے ساتھ انو کو بھی ہزاروں وولٹ کا زوردار جھٹکا لگا جس کے نتیجے میں اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اور وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کی چیخیں سن کر گھر والے فورا مدد کو پہنچے اور انہوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔ پولیس نے غلفت کے الزام میں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website