رلن: جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا سیاہ ریچھ کا بچہ پہلی بار کھلی فضا میں، شرارتیں کرتے بچے کو دیکھنے والے محظوظ ہوتے رہے۔
جرمنی کے شہر برلن میں قائم چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سیاہ ریچھ کے بچے کو پہلی بار سیاحوں کے سامنے لایا گیا۔ گزشتہ برس ستائیس دسمبر کو پیدا ہونے والے بچے کو سردی کی وجہ سے باہر نہیں نکالا گیا، موسم بہتر ہونے پر اسے کھلی فضا میں لایا گیا۔
بچہ اپنی ماں کی نگرانی میں پنجرے میں پھرتا رہا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق وہ ریچھ کی معدومی کے شدید خطرے سے دوچار نسل سے ہے اور اسکی پیدائش افزائش نسل کی کوششوں میں کامیابی ہے۔
برلن میں قائم جرمنی کے چڑیا گھر میں 40 فیصد ایسے جانور ہیں جو معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔