counter easy hit

باچا خان یونیورسٹی کو 15 فروری سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Bacha Khan University

Bacha Khan University

فیصلہ یورنیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد و دیگر پولیس افسران کی بھی شرکت
چارسدہ (یس اُردو) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو 15 فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فیصلہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر فضل رحیم مروت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد و دیگر پولیس اہلکاروں کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کھلنے کے بعد آٹھ مرد اور دو خواتین پولیس اہلکار یونیورسٹی میں تعنیات ہونگے ۔ اس کے علاوہ جب تک سیکورٹی کے حوالے سے کلیئر چٹ نہیں ملتی تب تک طلباء و طالبات کو لانے لے جانے والی گاڑیاں نہیں چلیں گی ۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے حدود میں پولیس موبائل گاڑیاں پٹرولنگ کرتی رہے گی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر نظر رکھ سکے