چارسدہ……باچا خان یونیورسٹی کے طلبا نے سانحہ چارسدہ کے شہداء کو حکومت کی طرف سے شہداء پیکیج نہ دینے کے خلاف احتجای مظاہرہ کیا۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
باچا خان یونیورسٹی سے باہر احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پر حملہ کے بعد متاثر ین کی داد رسی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پر ہونےو الے حملے کے واقعے کو تین ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود وفاقی حکومت کے کسی نمائندے نے یہاں آنےکی زحمت گوارہ نہیں کی۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ وہ شہداء کے لواحقین کو شہداء پیکیج ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔