counter easy hit

سانحہ باچا خان یونیورسٹی؛ برسی کی تقریب میں بد نظمی

چارسدہ: سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی پہلی برسی کی تقریب بدظمی کا شکارہوگئی۔

Bacha Khan University, Disruptions in anniversary ceremony

Bacha Khan University, Disruptions in anniversary ceremony

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس ہونے والے سانحے کی پہلی برسی کی تقریب جاری تھی کہ طلبا نے شدید احتجاج شروع کردیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نے برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کودعوت دی تھی لیکن کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرگیا لیکن طلبا کے مسائل جوں کے توں ہیں۔تقریب میں صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت یوسفزئی شریک ہوئے اورانہوں نے طلبا کے مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے 14 کروڑ روپے اورباؤنڈری وال کی تعمیرکے ساتھ ایئر کنڈیشنڈ بسیں بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ شوکت یوسفزئی نے حملے کے زخمی طالب علم کو ہر قسم کے علاج و معالجے کی سہولیات بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے میں طالبعلموں سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website