لندن : ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مشترکہ دوست ملاقات کیلئے سرگرم ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بہت جلد ملاقات کا امکان ہے۔
حکومتی جماعت اور پیپلز پارٹی کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور دونں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مشترکہ دوست دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات کے لیے سر گرم ہو گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے، جس کے لیے آصف زرداری بھی جلد لندن پہنچنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی بھی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں ملک میں جاری سیاسی صورتحال، نون لیگ کی اندرونی سیاست اور شریف فیملی کے خلاف جاری مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور لیگی قیادت کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔