counter easy hit

گردن کے پیچھے برف رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ نیا دعویٰ سامنے آ گیا

Back of the neck

Back of the neck

کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنی گردن کے پیچھے برف کا ایک چھوٹا سے ٹکڑا رکھنے سے آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟
لاہور: (یس اُردو) اس تحریر کو پڑھ کر شاید آپ ہنسیں اور اسے انٹرنیٹ پر موجود دیگر فضول ٹوٹکوں کی طرح ہی سمجھیں، لیکن یقین کریں کہ یہ طریقہ کار اپنانے سے آپ کے جسم پر انتہائی مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس کیلئے آپ کو صرف اپنی گردن کے پیچھے صرف ایک برف کا چھوٹا سا ٹکڑا رکھنا ہے، اور اس کا کمال دیکھیں۔ بھارتی میڈیا میں چھپنے والی اس رپورٹ کے مطابق یہ ٹوٹکا کرنے سے آپ خود کو تروتازہ اور جوان محسوس کریں گے۔ گردن کے پیچھے موجود اس جگہ کو فنگ فو کہا جاتا ہے جو ہماری کھوپڑی کو ہماری گردن سے ملاتی ہے۔ برف کے ٹکڑے کو گردن کے پیچھے رکھنے سے نہ صرف نیند میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ عمل موڈ اچھا کرنے کیلئے بھی انتہائی کارآمد ہے۔ یہ ٹوٹکا آپ کے نظام انہضام کو بھی بہتر کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ اس ٹوٹکے کو باقاعدگی سے کرنے والے افراد نزلہ، زکام، سر درد، دانت درد اور دیگر تکالیف سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ عمل سانس اور دل کی بیماریوں کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے ذہنی صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس عمل کو کرنے کیلئے آپ پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور ایک برف کا ٹکڑا لے کر اسے اپنی گردن کے پیچھے بتائے گئے پوائنٹ پر تقریبا 20 منٹ تک رکھیں اور یکہ عمل دو یا تین دن کے وقفے سے دہرائیں۔ یہ عمل کرنے سے شروع میں آپ کو اپنے جسم میں گرمائش محسوس ہوگی لیکن اس سے گھبرائیں نہیں، باقاعدگی سے یہ عمل دہرانے سے آپ اپنی زندگی چاق وچوبند محسوس کرنا شروع کر دیں گے۔