تمام افراد کو غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جاتے ہوئے ترکی میں گرفتارکیا گیا تھا
سیالکوٹ (یس اُردو ) ترکی سے ڈیپورٹ 42 پاکستانی نجی ایئر لائن کی پرواز سے سیالکوٹ پہنچ گئے ، ڈی پورٹ افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جاتے ہوئے ترکی میں پکڑے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ترکی کی جیلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 4 سو 50 سے زائد پاکستانی ابھی بھی ترکی کی جیلوں میں ہیں ، جنہیں بتدریج ڈیپورٹ کیا جائے گا ۔ یہ تمام افراد ایجنٹس کو لاکھوں روپے دے کر یورپ پہنچنے کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے روانہ ہوئے تھے کہ ترکی میں گرفتار کر لیے گئے ، ان افراد کی 3 ماہ سے ترکی کی جیلوں میں قید ہونے کی خبر دنیا نیوز پر چلنے کے بعد پاکستانی سفارتحانہ حرکت میں آیا اور انہیں آزادی نصیب ہوئی ۔ ڈی پورٹ افراد سے ائیر پورٹ پر ایف آئی اے تفتیش کر رہی ہے ۔