سڈنی: آسٹریلین فاسٹ باﺅلرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی انجریز کے باعث حال ہی میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوران بال ٹمپرنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے ہی دونوں کھلاڑی کوئی سیریز نہیں کھیلے تاہم انگلینڈ کیخلاف سیریز نہ کھیلنے والے مچل سٹارک کے حوالے سے خوشخبری یہ ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو جائیں گے اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلین ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ دونوں ہی لمبر بون سٹریس انجریز کا شکار ہیں اور صحت یابی کی جانب گامزن ہیں تاہم بدقسمتی سے دونوں ہی اکتوبر میں پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔