اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے عوامی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، غیرقانونی سگریٹوں سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت پرنوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزارت صحت اور ایف بی آر حکام کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے عوامی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ غیرقانونی سگریٹوں سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکا میں جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے طورخم ٹرمینل پورا ہفتہ 24 گھنٹے سروس فراہم کریگا،وزیراعظم نے طورخم ٹرمینل توسیعی منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے۔جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے والا آرٹیکل ختم نہیں کرتی تب تک اس سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔ پاکستان سے جاکر بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا، اقوام متحدہ میں کشمیر کامقدمہ اس طرح پیش کرونگا جو آج تک کسی نے نہیں کیا ہوگا ،پاک افغان سرحد کے کھلنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوجائے گا ، خطے میں تبدیلی آئی گی،دعا ہے افغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کریگا، امن سے پشاور تجارت کا حب بن جائیگا، طورخم بارڈر سسٹم سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا