لاہور (ویب ڈیسک) ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نذیر احمد چوہان نے نابینا افراد کے مسائل حل نہ ہونے پر بلائنڈ پرسن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نذیر احمد چوہان نے نابینا افرادکے مسائل حل نہ ہونے پر بلائنڈ پرسن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
واضح رہے الیکشن 2018 میں نذیر احمد چوہان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے انتخاب میں حصہ لیا اور 40704 ووٹ لے کر ن لیگی امیدوار میاں محمد سلیم کو شکست دی۔ میاں محمد سلیم 38463 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی سے ناراض ہوں نہ میں نے استعفیٰ دیا ہے ۔گزشتہ روز ٹیلیفون پر روزنامہ92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے مستعفی ہونے کی خبر کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرے استعفے کی خبرغلط اوربے بنیادہے ۔ کسی قسم کا کوئی استعفیٰ نہیں دیا ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ میرے حوالے سے پھیلائی جانیوالی بے بنیاد اور جھوٹی خبر کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے ، ورنہ میں خود ایسا کرنیوالوں کو عدالت میں لیکر جائونگا۔میراپارٹی یا حکومت کیساتھ کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ، اپنی پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا ۔اکرم چیمہ 2018کے الیکشن میں کراچی کے حلقہ این اے 239سے منتخب ہوئے تھے ۔