لاہور …..لاہور کے علاقے بادامی باغ سے اغواء ہونے والی 12 سال بچی جویریہ کو اغواء کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اہلخانہ غم سے نڈھا ل ہیں ،لیکن انویسٹی گیشن پولیس لاہور تاحال بچی کا سراغ نہیں لگا سکی ۔بادامی باغ کے علاقے حسنین پارک کی رہائشی قوت گویائی سے محروم 12 سالہ بچی جویریہ کو زمین کھا گئی یاآسمان پولیس نے ابھی تک تفتیش ہی شروع نہیں کی ۔والدین کاکہنا ہے کہ اغواء کاروں کی دھمکی آمیز فون کالوں کا ڈیٹا بھی نادرا سے نکلواکر پولیس کو فراہم کردیا ہے ۔بچی کے والد کاکہنا ہے کہ اغواء کاروں کے مطالبے پر کئی بار ہزاروں روپے ایزی پیسہ کےذریعے بھجوائے ہیں، لیکن بچی کا نشان بھی نہیں مل رہا ۔
مغوی بچی کے اہلخانہ حسرت ویاس کی تصویر بنے بیٹھے ہیں جبکہ ایس پی سٹی محمد نوید کاکہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔