counter easy hit

بدین: پولیس کا چھاپہ، مردہ جانور کا گوشت برآمد

ضلع بدین میں کچھ عرصہ قبل گدھوں کی کھالوں کی برآمدگی کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کر لیا ہے۔

Badin: police raid recovered meat of dead animal

Badin: police raid recovered meat of dead animal

ماڈل پولیس اسٹیشن بدین کے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کے مطابق پولیس نے بائی پاس پر سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے شادی لارچ سے آنے والی پک اپ پر چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا جس کا وزن تقریبا سات من کے لگ بھگ ہے۔ دوران کارروائی گوشت اور پک اپ تحویل میں لیکر طارق محمود نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مضر صحت گوشت بدین اور گولارچی میں فراہم کرتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ضلع بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی کے قریب خانہ بدوشوں کی بستی پہ پولیس نے چھاپہ مارکر گدھوں کی متعدد کھالیں اور سر قبضے میں لئے تھے تاہم ان کے گوشت کا کوئی پتہ نہ چل سکا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website