بدین : بدین کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور انکے ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد اب وہ اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جاسکیں گے۔
ڈاکٹر ذوالفقار مزار اور ان کے ساتھی 8مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی تاریخ ختم ہونے پر آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں ان کی ساتھیوں سمیت مستقل ضمانت منظور کر لی ،تمام مقدمات میں ضمانت کے بعداب وہ اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مراز کے علاج کیلئے بیرون ملک جائینگے۔
عدالت نے انکے بیرون ملک جانے کی درخواست بھی منظور کرلی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ کی نشست پر بختاور بھٹو الیکشن لڑیں تو وہ ان کی حمایت کرینگے۔