لاہور(ویب ڈیسک )بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی ،سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنی اہلیہ کلثوم نوازکا دیدار کیا،مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے بھی بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا۔
اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب مریم نواز والدہ کا دیدار کر رہیتھیں تو غم سے نڈھال روتے ہوئے ان کی ہچکی بندھ گئی ، خاندان کے دیگر افراد اس موقع پر ایک دوسرے کو تسلی اور سہارا دیتے رہے۔بیگم کلثوم نوازکی میت نمازہ جنازہ کے وقت سردخانے سے لائی جائے گی،مرحومہ کی نمازجنازہ شام5بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گی ،بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کی آخری رسومات آج ہی جاتی امرا میں ادا کی جائیں گی۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا طویل علالت کے بعد منگل کو لندن کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔نواز شریف کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعے کی صبح بیگم کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ لاہور پہنچے جبکہ بیگم کلثوم نواز کے لندن میں مقیم بیٹے حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آ رہے ہیں۔لثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا اور وہاں سے ایمبولینس کے ذریعےجاتی امرا کے لیے روانہ کیا گیا۔بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس، رائیونڈ جاتی امرا میں کی جائے گی۔کلثوم نواز کے سوگوران میں ان کے شوہر نواز شریف، بیٹیاں مریم صفدر اور اسما اور دو بیٹے حسن اور حسین نواز شامل ہیںاس سے قبل جمعرات کو لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن اور حسین نواز سمیت مسلم لیگ کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے منگل کی رات پیرول پر ابتدائی طور پر 12 گھنٹے کے لیے رہا کیا گیا تھا تاہم بدھ کو پیرول پر رہائی میں مزید تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے جاتی امرا میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔بیگم کلثوم نواز تقریباً گذشتہ ایک سال سے لندن میں زیرِ علاج تھیں۔ انھیں پچھلے سال سرطان کے مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔ان کی عمر 68 سال تھی اور وہ برصغیر کے مشہور پہلوان رستمِ ہند گاما پہلوان کی نواسی تھیں جبکہ سنہ 1971 میں ان کی شادی نواز شریف سے ہوئی تھی۔کلثوم نواز کے سوگوران میں ان کے شوہر نواز شریف، بیٹیاں مریم صفدر اور عاصمہ اور دو بیٹے حسن اور حسین نواز شامل ہیں۔