بہاول وکٹوریہ اسپتال میں کانگو بخار کے شبے میں ایک 20 سالہ نوجوان مریض کو داخل کرلیا گیا۔
بہاول وکٹوریہ اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹرعامر بخاری کے مطابق بہاول نگر کے محمد عامر کو تین روز قبل سرجری کے لئے سرجیکل وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا لیکن خون میں پلیٹ لٹس مسلسل کم ہونے کی وجہ سے کانگو بخار کا شبہ ہوا تو مریض کو فوری طور پر اسے آئسو لیئشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے ۔
کانگو بخار کی تصدیق کے لئے خون کے نمونے اسلام آباد ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ بھیج دیئے گئے ہیں ۔