واقعہ بہاولنگر اور آئین و قانون👇
پاکستان کی پولیس فوج دیگر ادارے محکمے اور ساری قوم اپنی اور پاکستان انہی کا مجموعہ و گلدستہ ہے۔
لیکن خصوصاً محکمہ پولیس کو اپنے مزاج اور پروفیشنلزم میں بہتری لانے کی ضرورت ھے۔ کم از کم اپنے ادارے کی ناموس کے لئے اپنے رویئے اور اختیارات میں میانہ روی کی ضرورت ھے۔ حالانکہ ان کی ذمہ داری اندرونی حفاظت کی ہے عوام کی جان مال سب ان کے سپرد ہوتی ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی شریف شہری عزت نفس بچانے کے لئے پولیس کے گریبان میں ہاتھ ڈالے نظر آتا ھے۔ آئے روز پولیس کے جوان و آفیسرز رشوت اور کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں یا ملوث پائے جاتے ہیں، جہاں یہ برے لوگ پولیس میں ہیں وہیں اچھے فرض شناس لوگ بھی یہیں اسی محکمے میں موجود ہیں لیکن ان کچھ بروں کیوجہ سے اچھوں پہ بھی بری چھاپ پڑچکی ہے، پولیس کو دیکھ کر ہر پاکستانی کو امن تحفظ کا احساس ھونا چاہیئے مگر یہاں پولیس کو دیکھ کر عام شہری ڈر جاتا ھے۔ پولیس کو کارکردگی بنیاد سے آخر تک دوبارہ ترتیب سے ٹھیک کرنا چاہیئے!
پاک آرمی ایک منظم ادارہ ھے۔ یہ کبھی بھی اس طرح کی چھوٹی چھوٹی حرکات کو خاطر میں نہیں لاتے۔ مگر بات جب گھر کے تحفظ کی ھو تو کاروائی تو بنتی ھے۔ اور جب کام حد سے تجاوز کرچکا ہو تو اکثر فوجیوں سے بھی جذبات کنٹرول کرنے کبھی کبھار مشکل ہو جاتے ہیں یہ فطری بات ہے، جس طرح یہ لوگ ملک کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اس کے دفاع میں جان کی بازی لگا دیتے ہیں اسی طرح ان کا ایک اپنا بھی چھوٹا سا گھر ھوتا ھے۔ اس کا تحفظ انکی نہیں ہماری ذمہ داری ہونا چاہیئے ناکہ ان کو مزید رسواء کرنے یا مجبور کرنا کہ آ بیل مجھے مار!
غیر قانونی اور بغیر کسی سرچ وارنٹ کے کسی بھی شہری کے گھر میں گھسنا ایک جرم ھے۔ آرمی ایکٹ کے مطابق کسی فوجی کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے پہلے فوج کی مطلقہ ہائیر فارمیشن کو بتایا جاتا ھے۔ پھر فوج اپنی نگرانی میں کاروائی کی اجازت دیتی ھے۔ ایسے کچھ واقعات میں فوج نے اپنے لوگوں کو سزائیں دی ہیں۔ یہ معتبر طریقہ بھی ھے۔
پولیس کو چاہیئے کہ شتر بے مہار کی طرح ہر گھر میں گھسنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کرے پھر مجرم کا کوئی ساتھ نہیں دے گا۔ وہ چاہے فوج ھو یا عام شہری ہو کم از کم دنیا کی ترقی یافتہ غیر مسلم اقوام سے بیشک سبق حاصل کرے کوئی برائی نہیں۔۔۔!
اس موقع پر سوشل میڈیا پر آنے والا ردعمل عوام کی آگاہی کیلئے پیش خدمت ہے۔ جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اس واقعے نے عوام میں کس طرح کی بے چینی اور افراتفری پیدا کر رکھی تھی۔
پاکستان پولیس پاک فوج اور سب ادارے ذندہ باد۔
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰۔
تحریک نظریہ پاکستان 🇵🇰