
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر توہین مذہب اور نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرتا رہا ہے۔ملزم کو گزشتہ سال انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا،مقدمے کی سماعت نیو سینٹرل جیل بہاول پور میں کی گئی۔ایک سال بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا، مجرم اپنی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرسکتا ہے۔








