بہاولپور میں ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی نے مضر صحت فوڈ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے18 دنوں میں 450 فوڈ سیل پوائنٹس پر چھاپے مارے اور 10 کو سیل کیا گیا۔
مضر صحت اشیائے خور و نوش کی فروخت کو روکنے کے لئے آواز خلق کے نام سے فری ہیلپ لائن سروس 1718 بھی شروع کر دی گئی –
ڈی سی او ڈاکٹراحتشام انورنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ 18 دنوں کے دوران مضرصحت اشیائےخور و نوش فروخت کرنے والے سیل پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے اور ان سیل پوائنٹس پر 6 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔شہری مضرصحت اشیائے خور و نوش کے بارے میں شکایت 1718پر دے سکتے ہیں ۔