بہاولپور: اے ایس آئی کے امیدوارں میں وائی فائی کے ذریعے نقل کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے انسپکٹر سمیت بوٹی مافیا گروہ اور پندرہ امیدواروں کو گرفتار کر لیا۔
کمپیوٹر انٹرنیٹ نے کیا زندگی کے ہر شعبے میں انقلاب برپا تو چوروں نے بھی جدید ترین طریقے اپنا لیے، بہاولپور میں پنجاب پبلک سروس کے زیر اہتمام اے ایس آئی کے امتحان کیلئے میدان لگا تو نقل مافیا نے امیدواروں کے کپڑوں میں جدید آلات چھپائے اور قریبی ہوٹل سے وائی فائی کے ذریعے سوالوں کے جوابات پہنچائے، تاہم بہاولپور پولیس نے ڈالا پیٹی بھائیوں کے رنگ میں بھنگ اور پندرہ امیدواروں اور ماسٹر مائنڈ انسپکٹر سیف اللہ ملہی کو دھر لیا۔