پیرس (روحی بانو) پیرس کے قرب و جوار لو بورغجے پاشا ہال میں حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کے زیر اہتمام * عید ملن پارٹی * بڑی خوبصورتی اور عمدگی کے ساتھ منائی گئی- جس میں پاکستانی خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کی صدارت حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے کی جبکہ نظامت کے فرائیض نینا خان جنرل سیکرٹری حق باھو ٹرسٹ نے نہایت احسن طریقے اور خوش وضعانہ انداز میں ادا کئے۔ جسے سامعین نے بہت سراہا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے ہوا۔
تلاوت کی سعادت حفضہ خلیل نے حاصل کی۔ اس کی بعد حق باھو ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ شاہدہ امجد جو نعت گوئی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں نےاپنی خوش الحان آواز میں رسول مقبول سرور کونین آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد حق باھو کی نائب صدر محترمہ طاہرہ سحر نےدو خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جسے دیکھنے والوں بہت پسند کیا اور داد تحسین حاصل کی۔ راشدہ پاشا نے اپنی خوبصورت آواز میں حادی برحق محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
حق باھو ٹرسٹ کی سیکرٹری خزانہ شبانہ چوہدری نے عید کے حوالے سے بہت خوبصورت اشعار کہے۔ جسے بہت پسند کیا گیا معروف شاعرہ کالم نویس محترمہ ممتاز ملک نے اپنی کتاب میرے دل کا قلندر بولے کی دو خوبصورت غزلیں پڑھی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ساجدہ راجہ نے بھی عید کے حوالے سے بہت عمدہ اشعار پڑھے حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا ایڈوائزر محترمہ ناصرہ خان نے حق باھو ٹرسٹ کے تمام عہداداران کو عید سعید کے پر مسرت موقع کے حوالے سے فردا فردا خوبصورت اشعار سے نوازہ اور خوب داد وصول کی۔
محترمہ روحی بانو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا سب کی ہو خدا پرنظر یہ ضروری ہے مگر سب پر ہو خدا کی نظر یہ ضروری تو نہیں لہذا کوشش کیجیے کہ اپنے اچھے اخلاق اور نیک اعمال سے اپ اللہ تعالی کے اتنے قریب ہو جائیں کہ خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔ نظر میں رہنا ہے خوش نصیبی جبکہ نظر سے گرانا ہے بدنصیبی سو دلوں میں رہنا سکھیئے میٹھے بول دنیا کا سب سے بڑا وظیفہ ہے۔
اپنے الفاظ کی حفاظت کیجیے کیونکہ الفاظ آپ کی عادت بن جاتے ہیں اپنے اعمال کی حفاظت کریں کیونکہ آپ کے اعمال ہی آپ کی شخصیت بناتے ہیں اس دعا کے ساتھ پھولوں کی ہر کلی خوشبو دے آپ کو سورج کی ہر کرن روشنی دے آپ کو ہم تو کچھ دینے کے قابل نہیں ہیں دینے والا دنیا کی ہر خوشی دے آپ کو محترمہ روحی بانو نےجیتنے والے بچیوں سناں علشبہ فیض الرحمن آسیہ خلیل حفضہ خلیل میں انعامات تقسیم کئے۔ حق باھو کی نائب صدر محترمہ طاہرہ سحر کو بہترین ٹیبلوز پیش کرنے پر انعام دیا گیا۔
حق باھو کی جنرل سیکرٹری نینا خان کو جامع اور مثبت انداز میں نظامت کے فرائیض بڑے خوش اسلوبی اور فرض شناسی سے ادا کرنے پر انعام دیا گیا حق باھو ٹرسٹ کی چیف میڈیا ایڈوائزر محترمہ ناصرہ خان کو بہترین اشعار سنانے پر انعام دیا گیا ساجدہ راجہ کو بہترین کوکنگ پر انعام دیا گیا۔
حق باھو ٹرسٹ کی جائنٹ سیکرٹری محترمہ فرحت عاشق کو بہترین ماں کا ایوارڈ دیا گیا ساجدہ راجہ ناصرہ خان نینا خان اور حلیمہ گوندل نے محترمہ روحی بانو کو بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر پھول اور گفٹ دئیے۔ آخر میں سب نے ایک آواز میں قومی ترانہ پڑھا پاکستان زندہ باد۔ یوں مذیدار کھانوں سے لطف اندوز اور عید کے خوبصورت نغموں سے مسرور ہوتے ہوئے یہ پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔