counter easy hit

بحرین: حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

بحرین میں پولیس کی حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Bahrain: government opened fire on anti-government protesters kills 5 peoples

Bahrain: government opened fire on anti-government protesters kills 5 peoples

واقعہ دارالحکومت مناما کے قریب دراز نامی قصبے پر چھاپے کے دوران پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز نے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گھر پر چھاپہ مارا۔اس دوران مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہاں دہشت گردی اور ایک پولیس اہل کار کےقتل میں ملوث افراد چھپے ہوئے تھے ۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 286 کو حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کو ملک بدری کا سامنا ہے ۔ بحرین کی حکومت نے تشدد کو ہوا دینے کے إلزام میں پچھلے سال ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website