بحرین کے وزیر صنعت و تجارت زید آر الزیانی نے پاکستانی تاجروں کو بحرین میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد میں پاک بحرین بزنس فورم سے خطاب میں بحرین کے وزیر صنعت و تجارت زید آر الزیانی نے بتایا کہ ان کی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان بحرین کے راستے تمام خلیجی ممالک میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے آئندہ 3 سال میں دوطرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کواقتصادی شراکت دار بنانے کی کوششیں جاری ہیں، دونوں ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا۔