ضمانت سیشن کورٹ نے 50 ،50 ہزار کے ضامن بانڈز کے عوض منظور کی ، پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد(یس اردو نیوز) ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 50 ، 50 ہزار کے ضامن بانڈ کے عوض ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت سیشن کورٹ نے منظور کر لی ۔ جن میں پشین ملک اور آمبر ملک شامل ہیں جبکہ آمنہ عثمان کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشن ڈسٹرکٹ جج چوہدری فرخ حسین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تینیوں خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی کی پولیس سے واقعے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
پشین ملک ، آمبر ملک اور آمنہ عثمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی پٹیشن اپنے وکیل طاہر نصراللہ کے ذریعے دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں خواتین بے قصور ہیں۔ اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ، مقدمے کے اندراج کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے لوگ مجھے صلح کا کہہ رہے ہیں، پیسے لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اور میری بہن کی جان کو شدید خطرہ ہے، میں پاکستان میں ہی ہوں، صلح نہیں کی ہے۔ عظمیٰ خان نے ویڈیو میں مزید کہا کہ آئی جی صاحب سے درخواست ہے کہ وہ مجھ سے ملیں کیونکہ انک سے نیچے کے افسر تعاون نہیں کر رہے اور مجھ پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستان سے باہر نہیں گئی ہوں بلکہ یہیں موجود ہوں لیکن میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فون ارہے ہیں اور میجؤسج مل رہے ہیں کہ ابھی تو معاملہ ختم ہوجائے گا لیکن آگے کبھی بھی ایک سال یا دو سال بعد یا زندگی میں کبھی بھی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے درخواست ہے کہ آئی جی پنجاب مجھ سے ملاقات کریں۔ تاہم اب ملک ریاض کی بیٹیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔