اتحاد بین المسلمین وقت ضرورت ہے، نامزد قومی اسمبلی پاکستان عوامی لیگ این اے 62 اصغر علی مبارک کی عوامی رابطہ مہم
راولپنڈی؛ (پ،ر) پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 اصغر علی مبارک کی عوامی رابطہ مہم کے دوران راولپنڈی میں مذہبی تقریب میں شرکت کے علاوہ شہر کے گنجان علاقوں کا دورہ کیا اور راولپنڈی میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت ضرورت ہے پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 اصغر علی مبارک عوامی رابطہ مہم کے دوران راولپنڈی کی عوام سے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے راولپنڈی کی عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد کرکے باشعور قیادت کو منتخب کرے