counter easy hit

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Bodies

Bodies

باجوڑ: شدید بارشوں کے باعث تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ موخا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر سول اسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔