بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا، قندیل بلوچ کے بھائی کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔
کراچی: (یس اُردو) قندیل بلوچ کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کرنے میں کوئی غیرت نہیں۔بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا، قندیل بلوچ کے بھائی کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو کڑی سزا دے کر مثال قائم کرنی چاہئے۔