بالا کوٹ(یس نیوز) سر سبز پہاڑوں میں گھرے بالاکوٹ شہر کا سیوریج کاپانی ناصرف دریائے کنہار میں جا رہا ہے بلکہ اس کے کناروں پر ڈالا جانے والا کچرا بھی اس میں شامل ہو کر اس دریا کا قدرتی حسن تباہ کر رہا ہے۔
وادیٔ کاغان کی گزرگاہ بالا کوٹ شہر کا کچرا، گندا پانی اور فضلہ دریائے کنہار میں بہایا جارہا ہے جس سے ناصرف دریا کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پانی آلودہ ہو کر مضر صحت بن رہا ہے جس سے مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ الگ ہے۔
اس صورت حال کی جانب متعلقہ حکام کی کوئی توجہ نہیں ہے، ان کی جانب سے سیوریج کے پانی اور کچرے کی دریائے کنہار میں ڈالے جانے کی روک تھام کے لیے کسی قسم کا قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔