پشاور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا امتحان ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے جوائنٹ ٹیم کی رپورٹ پر کارروائی کرتی ہے یا مصلحت کا شکارہوتی ہے۔انہوں نے یہ بات پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
پشاور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آور میں اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ فاٹا کے لوگوں کو قابو کرنے کے لئے نت نئے قوانین بنائے جارہے ہیں، فاٹا کے عوام کے لئے بنیادی ضرورتوں کی بات نہیں کی جاتی کوئی یونیورسٹی یا اسپتال فاٹا میں نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے لئے سوارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کیا جائے۔