سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل و دیگر کو 10 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ تفتیشی افسر بھی ملزمان کے حوالے سےاے کلاس کی رپورٹ دے چکے ہیں۔عدالت نے ملزم علی حسن قادری اور عمر حسن قادری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 10 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے 12 جنوری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔