ملتان (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں 250 افراد زندہ جل گئے، ہم سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، تحریک انصاف ایسا جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے جو 2013 کے انتخابات کی تحقیقات اور آیندہ شفاف انتخابات کی منصوبہ بندی کرے، سینیٹ کے انتخابات میں جوڑ توڑ اور خرید و فروخت ہوئی تو اس سے شفافیت کا عمل متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالم اسلام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس سلسلے میں جدہ میں ہونے والی کانفرنس عالم اسلام کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں 250 افراد زندہ جل گئے، ہم سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے، ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں قومی ٹیم کی شکست سے عوام مایوس ہوئے، اگروہ ممیدان میں ہوتے تو سنچری بناتے۔