کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گئے۔
کراچی کی سر زمین دہشت گردوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے ، کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پھر چاروں دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق چھاپہ کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔