counter easy hit

بال ٹیمپرنگ کے الزامات جنوبی افریقی اعصاب پر سوار

Ball-tampering charges aboard the South African nerves

Ball-tampering charges aboard the South African nerves

ایڈیلیڈ: بال ٹیمپرنگ کے الزامات جنوبی افریقی اعصاب پر سوار ہوگئے، ایڈیلیڈ ایئرپورٹ پر فاف ڈوپلیسی سے سوال کرنے والے رپورٹر کو دھکے مارکر راستے سے ہٹا دیا گیا، پروٹیز ٹیم نے صحافی پر کپتان کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈوپلیسی پر چارج کے خلاف سماعت تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، آئی سی سی نے بھی وکلا کی خدمات حاصل کرلیں، سماعت اب جنوبی افریقہ میں ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ابتدائی 2 ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں حتمی برتری توحاصل کرلی مگر ان کی یہ خوشی بال ٹیمپرنگ الزامات میں چھپ کر رہ گئی ہے، یہ معاملہ اب پروٹیز کے اعصاب پر سوار ہونے لگا، گذشتہ روز تیسرے ٹیسٹ کیلیے ایڈیلیڈ آمد پر جب ایک رپورٹر نے ایئرپورٹ پر کپتان فاف ڈوپلیسی سے اس بارے میں سوال کرنا چاہا تو ٹیم کے سیکیورٹی منیجر زونیڈ ویڈی نے 2مرتبہ دھکے دے کر اسے راستے سے ہٹادیا، اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے۔

اس بارے میں پروٹیز ٹیم منیجر محمد موسیٰ نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی آسٹریلوی میڈیا اور خاص طور پر چینل نائن کو بتادیا تھا کہ اب اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی، مگر پھر بھی مذکورہ چینل کی جانب سے 2 مرتبہ ہوٹل اور اب یہاں ایئرپورٹ پرہمیں تنگ کیا گیا، مذکورہ رپورٹر نے ویڈی کو پیچھے سے دھکا بھی دیا تھا، ہماری طرف سے صرف تصاویر اور ویڈیو بنانے کی اجازت تھی،یہ واضح کیا جاچکا تھا کہ کوئی انٹرویو نہیں ہوگا، اس کے باوجودمیڈیا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈوپلیسی کو ہراساں کیا گیا۔ ٹیم کے سینئرکھلاڑی ہاشم آملا نے بھی رپورٹر کو ہی مورد الزام ٹھہرایا۔

ادھر فاف ڈوپلیسی پر عائد بال ٹیمپرنگ الزامات کی سماعت تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے اس معاملے میں وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی کو بھی ایسا کرنا پڑرہا ہے، اس سے قبل ایسی چیزیں میچ ریفری اور کھلاڑی کے درمیان ہی ختم ہوجاتی تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی بورڈکے وکیل منگل کو آسٹریلیا پہنچیں گے اس لیےتیسرے ٹیسٹ سے قبل سماعت کا امکان ہے،آخری میچ کے فوری بعد پروٹیز اپنے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے لہذا سماعتجنوبی افریقہ میں بھی ہوسکتی ہے۔ا

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website