کراچی…… پاکستان بہت سی خوبصورت ثقافتوں کا حسین گلدستہ ہے ،جس میں ہر ثقافت اپنی مثال آپ ہے ۔بلوچ ثقافت، بلوچ قوم کی روایات کا خوبصورت اظہار ہے، بلوچ عوام آج اپنی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منارہےہیں ۔
سر پربلوچی زبان میں پاغ کہلانے والی شاہانہ پگڑی ، پیروں میں ہاتھ سے بنی چپل سواس اور لباس پر خوبصورتی سے کی گئی کڑہائی دوچ بلوچ ثقافت کےحسین نشان ہیں ۔شاہانہ پگڑی، سفید لباس روایتی چپل،خواتین کا رنگ برنگ منفرد لباس اور نوجوان ، بچوں کا ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بلوچ کلچرکو نہ صرف حسین بناتے ہیں بلکہ ان کو دوسروں سے مختلف بھی کرتے ہیں ۔یہ دن منانے کا مقصد بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے،دیگر صوبوں میں بھی ثقافتی دن منانے کا رواج ہے جو خوبصورت روایت اور اپنی اقدار سے جڑے رہنے کا عہد ہے ۔ اپنی ثقافت و روایات سے محبت کرنے والے ا س سلسلے میں بہت سی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں ۔ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتی ہے، ثقافت سے انحراف اپنی قومی شناخت کو کھونے کے مترادف ہے۔ بلوچ قوم یہ دن مناکر اپنے فخر کا اظہار کرتی ہے