کراچی……رینجرز نےکالعدم پیپلز امن کمیٹی کےسربراہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس فاروق شاہ نے عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی رینجرز کی درخواست گزشتہ روز منظور کی تھی۔رینجرز نے محکمہ داخلہ سندھ کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی پولیس کے ایس پی کی سربراہی میں قائم ہوگی، عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دے کر 15دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔