کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جزل عامر ریاض کا کہنا ہے کے بیرون ملک بیٹھے بلوچ قوم پرست رہنما دشمن کے ہاتھوں استعمال ہو رے ہیں انڈین خفیہ ایجنسی را کے بلوچستان میں علحیدگی پسند قوم پرستوں سے تعلقات کے بعد سازشیں بے نقاب ہو گئی۔
کوئٹہ: (یس اُردو) یوم شہدا کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کے ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ دشمن کوشش میں لگا ہے کے کسی طرح اس ملک کو کمزور کیا کیا جا سکے ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ را کے ایجنٹ کی بلوچستان سے گرفتاری نے ثابت کر دیا کے بھارت کے بلوچستان میں علحیدگی پسندوں سے تعلقات ہیں۔ جینوا ، لندن اور ملک کے اندر بیٹھے لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ کر استعمال ہو رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ جو لوگ مملکت خداد کے نظریے کے خلاف ہے انکے خلاف جنگ جائز ہے۔ ان کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذات سے باہر نکل کر صوبے کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہوگا۔